Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
لَا يَمۡلِكُوۡنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ عَهۡدًا‌ ۘ‏ ﴿87﴾
کسی کو شفاعت کا اختیار نہ ہوگا سوائے ان کے جنہوں نے اللہ تعالٰی کی طرف سے کوئی قول قرار لے لیا ہے ۔
لا يملكون الشفاعة الا من اتخذ عند الرحمن عهدا
None will have [power of] intercession except he who had taken from the Most Merciful a covenant.
Kissi ko shifaat ka ikhtiyar na hoga siwaye unn kay jinhon ney Allah Taalaa ki taraf say koi qol-o-qarar ley liya hai.
لوگوں کو کسی کی سفارش کرنے کا اختیار بھی نہیں ہوگا ، سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے خدائے رحمن سے کوئی اجازت حاصل کرلی ہو ۔
لوگ شفاعت کے مالک نہیں مگر وہی جنہوں نے رحمن کے پاس قرار رکھا ہے ( ف۱٤۸ )
اس وقت لوگ کوئی سفارش لانے پر قادر نہ ہوں گے بجز اس کے جس نے رحمان کے حضور سے پروانہ حاصل کر لیا ہو ۔ 52
۔ ( اس دن ) لوگ شفاعت کے مالک نہ ہوں گے سوائے ان کے جنہوں نے ( خدائے ) رحمان سے وعدۂ ( شفاعت ) لے لیا ہے
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :52 یعنی سفارش اسی کے حق میں ہو گی جس نے پروانہ حاصل کیا ہو ، اور وہی سفارش کر سکے گا جسے پروانہ ملا ہو ۔ آیت کے الفاظ ایسے ہیں جو دونوں پہلوؤں پر یکساں روشنی ڈالتے ہیں ۔ یہ بات کہ سفارش صرف اسی کے حق میں ہو سکے گی جس نے رحمان سے پروانہ حاصل کر لیا ہو ، اس کا مطلب یہ ہے کہ جس نے دنیا میں ایمان لاکر خدا سے کچھ تعلق جوڑ کر اپنے آپ کو خدا کے عفو و درگزر کا مستحق بنا لیا ہو ۔ اور یہ بات کہ سفارش وہی کر سکے گا جس کو پروانہ ملا ہو ، اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں نے جن جن کو اپنا شفیع اور سفارشی سمجھ لیا ہے وہ سفارشیں کرنے کے مجاز نہ ہوں گے بلکہ خدا خود جس کو اجازت دے گا وہی شفاعت کے لیئے زبان کھول سکے گا ۔