Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
اِلَّا تَذۡكِرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰى ۙ‏ ﴿3﴾
بلکہ اس کی نصیحت کے لئے جو اللہ سے ڈرتا ہے ۔
الا تذكرة لمن يخشى
But only as a reminder for those who fear [ Allah ] -
Bulkay uss ki naseehat kay liye jo Allah say darta hai.
البتہ یہ اس شخص کے لیے ایک نصیحت ہے جو ڈرتا ہو ۔ ( ٣ )
ہاں اس کو نصیحت جو ڈر رکھتا ہو ( ف۳ )
یہ تو ایک یاد دہانی ہے ہر اس شخص کے لیے جو ڈرے ۔ 1
مگر ( اسے ) اس شخص کے لئے نصیحت ( بنا کر اتارا ) ہے جو ( اپنے رب سے ) ڈرتا ہے
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :1 یہ فقرہ پہلے فقرے کے مفہوم پر خود روشنی ڈالتا ہے ۔ دونوں کو ملا کر پڑھنے سے صاف مطلب یہ سمجھ میں آتا ہے کہ قرآن کو نازل کر کے ہم کوئی اَنْہونا کام تم سے نہیں لینا چاہتے ۔ تمہارے سپرد یہ خدمت نہیں کی گئی ہے کہ جو لوگ نہیں ماننا چاہتے ان کو منوا کر چھوڑو اور جن کے دل ایمان کے لیے بند ہو چکے ہیں ان کے اندر ایمان اتار کر ہی رہو ۔ یہ تو بس ایک تذکیر اور یاد دہانی ہے اور اس لیے بھیجی گئی ہے کہ جس کے دل میں خدا کا کچھ خوف ہو وہ اسے سن کر ہوش میں آ جائے ۔ اب اگر کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں خدا کا کچھ خوف نہیں ، اور جنہیں اس کی کچھ پروا نہیں کہ حق کیا ہے ، اور باطل کیا ، ان کے پیچھے پڑنے کی تمہیں کوئی ضرورت نہیں ۔