Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
اَلرَّحۡمٰنُ عَلَى الۡعَرۡشِ اسۡتَوٰى‏ ﴿5﴾
جو رحمٰن ہے ، عرش پر قائم ہے ۔
الرحمن على العرش استوى
The Most Merciful [who is] above the Throne established.
Jo rehman hai arsh per qaeem hai.
وہ بڑی رحمت والا عرش پر استوا فرمائے ہوئے ہے ۔ ( ٤ )
وہ بڑی مہر والا ، اس نے عرش پر استواء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے ،
وہ رحمان﴿ کائنات کے﴾ تخت سلطنت پر جلوہ فرما ہے ۔ 2
۔ ( وہ ) نہایت رحمت والا ( ہے ) جو عرش ( یعنی جملہ نظام ہائے کائنات کے اقتدار ) پر متمکّن ہوگیا
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :2 یعنی پیدا کرنے کے بعد کہیں جا کر سو نہیں گیا ہے بلکہ آپ اپنے کارخانۂ تخلیق کا سارا انتظام چلا رہا ہے ، خود اس ناپیدا کنار سلطنت پر فرمانروائی کر رہا ہے ، خالق ہی نہیں ہے بالفعل حکمراں بھی ہے ۔