Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَمَا تَحۡتَ الثَّرٰى‏ ﴿6﴾
جس کی ملکیت آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان اور ( کرۂ خاک ) کے نیچے کی ہر ایک چیز پر ہے ۔
له ما في السموت و ما في الارض و ما بينهما و ما تحت الثرى
To Him belongs what is in the heavens and what is on the earth and what is between them and what is under the soil.
Jiss ki milkiyar aasmano aur zamin aur inn dono kay darmiyan aur ( kurra-e-khak ) kay neechay ki her aik cheez per hai.
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اور ان کے درمیان جو کچھ ہے وہ سب بھی اسی کی ملکیت ہے ، اور زمین کی تہوں کے نیچے جو کچھ ہے وہ بھی ۔
اس کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور جو کچھ ان کے بیچ میں اور جو کچھ اس گیلی مٹی کے نیچے ہے ( ف٤ )
مالک ہے ان سب چیزوں کا جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور جو زمین و آسمان کے درمیان ہیں اور جو مٹی کے نیچے ہیں ۔
۔ ( پس ) جو کچھ آسمانوں ( کی بالائی نوری کائناتوں اور خلائی مادی کائناتوں ) میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ( فضائی اور ہوائی کرّوں میں ) ہے اور جو کچھ سطح ارضی کے نیچے آخری تہہ تک ہے سب اسی کے ( نظام اور قدرت کے تابع ) ہیں