Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
وَاِنۡ تَجۡهَرۡ بِالۡقَوۡلِ فَاِنَّهٗ يَعۡلَمُ السِّرَّ وَاَخۡفٰى‏ ﴿7﴾
اگر تو اونچی بات کہے تو وہ تو ہر ایک پوشیدہ ، بلکہ پوشیدہ سے پوشیدہ تر چیز کو بھی بخوبی جانتا ہے ۔
و ان تجهر بالقول فانه يعلم السر و اخفى
And if you speak aloud - then indeed, He knows the secret and what is [even] more hidden.
Agar tu unchi baat kahey to woh to her aik posheeda bulkay posheeda say posheeda tar cheez ko bhi ba-khoobi janta hai.
اگر تم کوئی بات بلند آواز سے کہو ( یا آہستہ ) تو وہ چپکے سے کہی ہوئی باتوں کو ، بلکہ اور زیادہ چھپی ہوئی باتوں کو بھی جانتا ہے ۔ ( ٥ )
اور اگر تو بات پکار کر کہے تو وہ تو بھید کو جانتا ہے اور اسے جو اس سے بھی زیادہ چھپا ہے ( ف۵ )
تم چاہے اپنی بات پکار کر کہو ، وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات بلکہ اس سے مخفی تر بات بھی جانتا ہے ۔ 3
اور اگر آپ ذکر و دعا میں جہر ( یعنی آواز بلند ) کریں ( تو بھی کوئی حرج نہیں ) وہ تو سِرّ ( یعنی دلوں کے رازوں ) اور اخفی ( یعنی سب سے زیادہ مخفی بھیدوں ) کو بھی جانتا ہے ( تو بلند التجاؤں کو کیوں نہیں سنے گا )
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :3 یعنی کچھ ضروری نہیں ہے کہ جو ظلم و ستم تم پر اور تمہارے ساتھیوں پر ہو رہا ہے اور جن شرارتوں اور خباثتوں سے تمہیں نیچا دکھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ان پر تم بآواز بلند ہی فریاد کرو ۔ اللہ کو خوب معلوم ہے کہ تم پر کیا کیفیت گزر رہی ہے ۔ وہ تمہارے دلوں کی پکار تک سن رہا ہے ۔