Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنۡهَا مَنۡ لَّا يُؤۡمِنُ بِهَا وَاتَّبَعَ هَوٰٮهُ فَتَرۡدٰى‏ ﴿16﴾
پس اب اس کے یقین سے تجھے کوئی ایسا شخص روک نہ دے جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو اور اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہو ، ورنہ تو ہلاک ہو جائے گا ۔
فلا يصدنك عنها من لا يؤمن بها و اتبع هوىه فتردى
So do not let one avert you from it who does not believe in it and follows his desire, for you [then] would perish.
Pus abb iss kay yaqeen say tujhay koi aisa shaks rok na dey jo iss per eman na rakhta ho aur apni khuawish kay peechay para ho werna tu halak ho jaye ga.
لہذا کوئی شخص تمہیں اس سے ہرگز غافل نہ کرنے پائے جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو ، اور اپنی خواہشات کے پیچھے چلتا ہو ، ورنہ تم ہلاکت میں پڑجاؤ گے ۔
تو ہرگز تجھے ( ف۱۵ ) اس کے ماننے سے وہ باز نہ رکھے جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش کے م پیچھے چلا ( ف۱٦ ) پھر تو ہلاک ہوجائے ،
پس کوئی ایسا شخص جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش نفس کا بندہ بن گیا ہے تجھ کو اس گھڑی کی فکر سے نہ روک دے ، ورنہ تو ہلاکت میں پڑ جائے گا ۔ ۔ ۔ ۔
پس تمہیں وہ شخص اس ( کے دھیان ) سے روکے نہ رکھے جو ( خود ) اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہشِ ( نفس ) کا پیرو ہے ورنہ تم ( بھی ) ہلاک ہوجاؤ گے