Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِيَـةٌ اَكَادُ اُخۡفِيۡهَا لِتُجۡزٰى كُلُّ نَفۡسٍۢ بِمَا تَسۡعٰى‏ ﴿15﴾
قیامت یقیناً آنے والی ہے جسے میں پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو وہ بدلہ دیا جائے جو اس نے کوشش کی ہو ۔
ان الساعة اتية اكاد اخفيها لتجزى كل نفس بما تسعى
Indeed, the Hour is coming - I almost conceal it - so that every soul may be recompensed according to that for which it strives.
Qayamat yaqeenan aaney wali hai jissay mein posheeda rakhna chahata hun takay her shaks ko woh badla diya jaye jo uss ney kosish ki ho.
یقین رکھو کہ قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، میں اس ( کے وقت ) کو خفیہ رکھنا چاہتا ہوں ، تاکہ ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ ملے ۔
بیشک قیامت آنے والی ہے قریب تھا کہ میں اسے سب سے چھپاؤں ( ف۱۳ ) کہ ہر جان اپنی کوشش کا بدلہ پائے ( ف۱٤ )
قیامت کی گھڑی ضرور آنے والی ہے ۔ میں اس کا وقت مخفی رکھنا چاہتا ہوں ، تاک ہر متنفس اپنی سعی کے مطابق بدلہ پائے ۔ 10
بیشک قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، میں اسے پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر جان کو اس ( عمل ) کا بدلہ دیا جائے جس کے لئے وہ کوشاں ہے
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :10 توحید کے بعد دوسری حقیقت جو ہر زمانے میں تمام انبیاء علیہم السلام پر منکشف کی گئی اور جس کی تعلیم دینے پر وہ مامور کیے گئے ، آخرت ہے ۔ یہاں نہ صرف اس حقیقت کو بیان کیا گیا ہے بلکہ اس کے مقصد پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ یہ ساعت منتظرہ اس لیے آئے گی کہ ہر شخص نے دنیا میں جو سعی کی ہے اس کا بدلہ رکھا گیا ہے کہ آزمائش کا مدعا پورا ہوسکے ۔ جسے عاقبت کی کچھ فکر ہو اس کو ہر وقت اس گھڑی کا کھٹکا لگا رہے اور یہ کھٹکا اسے بے راہ روی سے بچاتا رہے ۔ اور جو دنیا میں گم رہنا چاہتا ہو وہ اس خیال میں مگن رہے کہ قیامت ابھی کہیں دور دور بھی آتی نظر نہیں آتی ۔