Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
قَالَ رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىْ ۙ‏ ﴿25﴾
موسیٰ ( علیہ السلام ) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لئے کھول دے ۔
قال رب اشرح لي صدري
[Moses] said, "My Lord, expand for me my breast [with assurance]
Musa ( alh-e-salam ) ney kaha aey meray perwerdigar! Mera seena meray liye khol dey.
موسی نے کہا : پروردگار ! میری خاطر میرا سینہ کھول دیجیے ۔
عرض کی اے میرے رب میرے لیے میرا سینہ کھول دے ( ف۲۷ )
موسی ( علیہ السلام ) نے عرض کیا ” پروردگار ، میرا سینہ کھول دے ، 14
۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) عرض کیا: اے میرے رب! میرے لئے میرا سینہ کشادہ فرما دے
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :14 یعنی میرے دل میں اس منصب عظیم کو سنبھالنے کی ہمت پیدا کر دے ۔ اور میرا حوصلہ بڑھا دے ۔ چونکہ یہ ایک بہت بڑا کام حضرت موسیٰ کے سپرد کیا جا رہا تھا جس کے لیے بڑے دل گردے کی ضرورت تھی ، اس لیے آپ نے دعا کی کہ مجھے وہ صبر ، وہ ثبات ، وہ تحمل ، وہ بے خوفی اور وہ عزم عطا کر جو اس کام کے لیے درکار ہے ۔