Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
اَللّٰهُ يَسۡتَهۡزِئُ بِهِمۡ وَيَمُدُّهُمۡ فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ‏ ﴿15﴾
اللہ تعالٰی بھی ان سے مذاق کرتا ہے اور انہیں ان کی سرکشی اور بہکاوے میں اور بڑھا دیتا ہے ۔
الله يستهز بهم و يمدهم في طغيانهم يعمهون
[But] Allah mocks them and prolongs them in their transgression [while] they wander blindly.
Allah Taalaa bhi inn say mazaq kerta hai aur enhen inn ki sirkashi aur behkaway mein aur barha deta hai.
اللہ ان سے مذاق ( کا معاملہ ) کرتا ہے اور انہیں ایسی ڈھیل دیتا ہے کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ( ١٤ )
اللہ ان سے استہزاء فرماتا ہے ( ف۲۲ ) ( جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے ) اور انہیں ڈھیل دیتا ہے کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ۔
اللہ ان سے مذاق کر رہا ہے ، وہ ان کی رسی دراز کیے جاتا ہے ، اور یہ اپنی سرکشی میں اندھوں کی طرح بھٹکتے چلے جاتے ہیں ۔
اللہ انہیں ان کے مذاق کی سزا دیتا ہے اور انہیں ڈھیل دیتا ہے ( تاکہ وہ خود اپنے انجام تک جا پہنچیں ) سو وہ خود اپنی سرکشی میں بھٹک رہے ہیں