Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
فَاَجۡمِعُوۡا كَيۡدَكُمۡ ثُمَّ ائۡتُوۡا صَفًّا‌ ۚ وَقَدۡ اَفۡلَحَ الۡيَوۡمَ مَنِ اسۡتَعۡلٰى‏ ﴿64﴾
تو تم بھی اپنا کوئی داؤ اٹھا نہ رکھو ، پھر صف بندی کرکے آؤ ، جو آج غالب آگیا وہی بازی لے گیا ۔
فاجمعوا كيدكم ثم اتوا صفا و قد افلح اليوم من استعلى
So resolve upon your plan and then come [forward] in line. And he has succeeded today who overcomes."
To tum bhi apna koi dao utha na rakho phir saff bandi ker kay aao. Jo ghalib aagaya wohi bazi ley gaya.
لہذا اپنی ساری تدبیریں پختہ کرلو ، پھر صف باندھ کر آؤ ، اور یقین رکھو کہ آج جو غالب آجائے گا ، فلاح اسی کو حاصل ہوگی ۔
تو اپنا داؤ ( فریب ) پکا کرلو پھر پرا باندھ ( صف باندھ ) کر آؤ آج مراد کو پہنچا جو غالب رہا ،
اپنی ساری تدبیریں آج اکٹھی کر لو اور ایکا کر کے میدان میں آؤ ۔ 38 بس یہ سمجھ لو کہ آج جو غالب رہا وہی جیت گیا ۔ ”
۔ ( انہوں نے باہم فیصلہ کیا ) پس تم ( جادو کی ) اپنی ساری تدابیر جمع کر لو پھر قطار باندھ کر ( اکٹھے ہی ) میدان میں آجاؤ ، اور آج کے دن وہی کامیاب رہے گا جو غالب آجائے گا
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :38 یعنی ان کے مقابلے میں متحدہ محاذ پیش کرو ۔ اگر اس وقت تمہارے درمیان آپس ہی میں پھوٹ پڑ گئی اور عین مقابلے کے وقت مجمع عام کے سامنے یہ ہچکچاہٹ اور سرگوشیاں ہونے لگیں تو ابھی ہوا اکھڑ جائے گی اور لوگ سمجھ لیں گے کہ تم خود اپنے حق پر ہونے کا یقین نہیں رکھتے ، بلکہ دلوں میں چور لیے ہوئے مقابلے پر آئے ہو ۔