Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
اِنَّاۤ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِيَـغۡفِرَ لَـنَا خَطٰيٰنَا وَمَاۤ اَكۡرَهۡتَـنَا عَلَيۡهِ مِنَ السِّحۡرِؕ‌ وَاللّٰهُ خَيۡرٌ وَّاَبۡقٰى‏ ﴿73﴾
ہم ( اس امید سے ) اپنے پروردگار پر ایمان لائے کہ وہ ہماری خطائیں معاف فرما دے اور ( خاص کر ) جادوگری ( کا گناہ ) جس پر تم نے ہمیں مجبور کیا ہے اللہ ہی بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے ۔
انا امنا بربنا ليغفر لنا خطينا و ما اكرهتنا عليه من السحر و الله خير و ابقى
Indeed, we have believed in our Lord that He may forgive us our sins and what you compelled us [to do] of magic. And Allah is better and more enduring."
Hum ( iss umeed say ) apney perwerdigar per eman laye kay woh humari khatayen moaf farma dey aur ( khaas ker ) kadoogari ( ka gunah ) jiss per tum ney humen majboor kiya hai Allah hi behtar aur hamesha baqi rehney wala hai.
ہم تو اپنے رب پر ایمان لاچکے ہیں ، تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو بھی بخش دے ، اور جادو کے اس کام کو بھی جس پر تم نے ہمیں مجبور کیا ۔ ( ٢٦ ) اور اللہ ہی سب سے اچھا اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے ۔
بیشک ہم اپنے رب پر ایمان لائے کہ وہ ہماری خطائیں بخش دے اور وہ جو تو نے ہمیں مجبور کیا جادو پر ( ف۹۷ ) اور اللہ بہتر ہے ( ف۹۸ ) اور سب سے زیادہ باقی رہنے والا ( ف۹۹ )
ہم تو اپنے رب پر ایمان لے آئے ، تاکہ وہ ہماری خطائیں معاف کر دے اور اس جادوگری سے جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا ، درگزر فرمائے ۔ اللہ ہی اچھا ہے اور وہی باقی رہنے والا ہے ” ۔ ۔ ۔ ۔
بیشک ہم اپنے رب پر ایمان لائے ہیں تاکہ وہ ہماری خطائیں بخش دے اور اسے بھی ( معاف فرما دے ) جس جادوگری پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا ، اور اللہ ہی بہتر ہے اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے