Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
قَالُوۡا لَنۡ نُّؤۡثِرَكَ عَلٰى مَا جَآءَنَا مِنَ الۡبَيِّنٰتِ وَالَّذِىۡ فَطَرَنَا‌ فَاقۡضِ مَاۤ اَنۡتَ قَاضٍ‌ ؕ اِنَّمَا تَقۡضِىۡ هٰذِهِ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ؕ‏ ﴿72﴾
انہوں نے جواب دیا کہ ناممکن ہے کہ ہم تجھے ترجیح دیں ان دلیلوں پر جو ہمارے سامنےآ چکیں ، اور اس اللہ پر جس نے ہمیں پیدا کیا ہے اب تو تو جو کچھ کرنے والا ہے کر گزر ، تو جو کچھ بھی حکم چلا سکتا ہے وہ اسی دنیوی زندگی میں ہی ہے ۔
قالوا لن نؤثرك على ما جاءنا من البينت و الذي فطرنا فاقض ما انت قاض انما تقضي هذه الحيوة الدنيا
They said, "Never will we prefer you over what has come to us of clear proofs and [over] He who created us. So decree whatever you are to decree. You can only decree for this worldly life.
Unhon ney jawab diya kay na-mumkin hai kay hum tujhay tarjeeh den inn daleelon per jo humaray samney aa chukin aur uss Allah per jiss ney humen peda kiya hai abb to jo kuch tu kerney wala hai ker guzar tu jo kuch bhi hukum chala sakta hai wo issi duniyawi zindagi mein hi hai.
جادوگروں نے کہا : قسم اس ذات کی جس نے ہمیں پیدا کیا ہے ۔ ہمارے سامنے جو روشن نشانیاں آگئی ہیں ان پر ہم تمہیں ہرگز ترجیح نہیں دے سکتے ۔ اب تمہیں جو کچھ کرنا ہو ، کرلو ۔ تم جو کچھ بھی کرو گے اسی دنیوی زندگی کے لیے ہوگا ۔
بولے ہم ہرگز تجھے ترجیح نہ دیں گے ان روشن دلیلوں پر جو ہمارے پاس آئیں ( ف۹٤ ) ہمیں اپنے پیدا کرنے والے والے کی قسم تو تو کر چک جو تجھے کرنا ہے ( ف۹۵ ) تو اس دنیا ہی کی زندگی میں تو کرے گا ( ف۹٦ )
جادوگروں نے جواب دیا ” قسم ہے اس ذات کی جس نے ہمیں پیدا کیا ہے ، یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ہم روشن نشانیاں سامنے آجانے کے بعد بھی ﴿صداقت پر﴾ تجھے ترجیح دیں ۔ 49 تو جو کچھ کرنا چاہے کرلے ۔ تو زیادہ سے زیادہ بس اسی دنیا کی زندگی کا فیصلہ کر سکتا ہے ۔
۔ ( جادوگروں نے ) کہا: ہم تمہیں ہرگز ان واضح دلائل پر ترجیح نہیں دیں گے جو ہمارے پاس آچکے ہیں ، اس ( رب ) کی قسم جس نے ہمیں پیدا فرمایا ہے! تو جو حکم کرنے والا ہے کر لے ، تُو فقط ( اس چند روزہ ) دنیوی زندگی ہی سے متعلق فیصلہ کر سکتا ہے
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :49 دوسرا ترجمہ اس آیت کا یہ بھی ہو سکتا ہے : یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ہم ان روشن نشانیوں کے مقابلے میں جو ہمارے سامنے آ چکی ہیں ، اور اس ذات کے مقابلے میں جس نے ہمیں پیدا کیا ہے ، تجھے ترجیح دیں ۔