Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
اَلَّا تَتَّبِعَنِ‌ؕ اَفَعَصَيۡتَ اَمۡرِىْ‏ ﴿93﴾
کہ تو میرے پیچھے نہ آیا ۔ کیا تو بھی میرے فرمان کا نافرمان بن بیٹھا
الا تتبعن افعصيت امري
From following me? Then have you disobeyed my order?"
Kay tu meray peechay na aaya. Kiya tu bhi meray farmaan ka na-farmaan bann betha.
کہ تم میرے پیچھے چلے آتے؟ بھلا کیا تم نے میری بات کی خلاف ورزی کی؟ ( ٣٨ )
تو کیا تم نے میرا حکم نہ مانا ،
تو کس چیز نے تمہارا ہاتھ پکڑا تھا کہ میرے طریقے پر عمل نہ کرو؟ کیا تم نے میرے حکم کی خلاف ورزی کی؟ ” 70
۔ ( مزید یہ کہ تمہیں کس نے منع کیا کہ انہیں سختی سے روکنے میں ) تم میرے طریقے کی پیروی نہ کرو ، کیا تم نے میری نافرمانی کی
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :70 حکم سے مراد وہ حکم ہے جو پہاڑ پر جاتے وقت ، اور اپنی جگہ حضرت ہارون کو بنی اسرائیل کی سرداری سونپتے وقت حضرت موسیٰ نے دیا تھا ۔ سورہ اعراف میں اسے ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے : وَقَالَ مُوْسیٰ لِاَخِیْہِ ھٰرْوْنَ اخْلُفْنِیْ فِیْ قَوْمِیْ وَاَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِیْلَ الْمُقْسِدِیْنَ ، اور موسیٰ نے ( جاتے ہوئے ) اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ تم میری قوم میں میری جانشینی کرو اور دیکھو ، اصلاح کرنا ، مفسدوں کے طریقے کی پیروی نہ کرنا ( آیت 142 ) ۔