Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
اِنَّمَاۤ اِلٰهُكُمُ اللّٰهُ الَّذِىۡ لَاۤ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ‌ؕ وَسِعَ كُلَّ شَىۡءٍ عِلۡمًا‏ ﴿98﴾
اصل بات یہی ہے کہ تم سب کا معبود برحق صرف اللہ ہی ہے اس کے سوا کوئی پرستش کے قابل نہیں ۔ اس کا علم تمام چیزوں پر حاوی ہے ۔
انما الهكم الله الذي لا اله الا هو وسع كل شيء علما
Your god is only Allah , except for whom there is no deity. He has encompassed all things in knowledge."
Asal baat yehi hai kay tum sab ka mabood-e-bar haq sirf Allah hi hai uss kay siwa koi parastish kay qabil nahi. Uss ka ilm tamam cheezon per hawi hai.
حقیقت میں تم سب کا معبود تو بس ایک ہی اللہ ہے ، جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ اس کا علم ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔
تمہارا معبود تو وہی اللہ ہے جس کے سوا کسی کی بندگی نہیں ہر چیز کو اس کا علم محیط ہے ،
لوگو ، تمہارا خدا تو بس ایک ہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے ، ہر چیز پر اس کا علم حاوی ہے ۔ ”
۔ ( لوگو! ) تمہارا معبود صرف ( وہی ) اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ ہر چیز کو ( اپنے ) علم کے احاطہ میں لئے ہوئے ۔ ہے