Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَقُوۡلُوۡنَ اِذۡ يَقُوۡلُ اَمۡثَلُهُمۡ طَرِيۡقَةً اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا يَوۡمًا‏ ﴿104﴾
جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں اس کی حقیقت سے ہم باخبر ہیں ان میں سب سے زیادہ اچھی راہ والا کہہ رہا ہوگا کہ تم توصرف ایک ہی دن رہے ۔
نحن اعلم بما يقولون اذ يقول امثلهم طريقة ان لبثتم الا يوما
We are most knowing of what they say when the best of them in manner will say, "You remained not but one day."
Jo kuch woh keh rahey hain uss ki haqeeqat say hum ba-khabar hain inn mein say sab say ziyada acha raah wala keh raha hoga kay tum to sirf aik hi din rahey.
جس بارے میں وہ باتیں کریں گے اس کی حقیقت ہمیں خوب معلوم ہے ۔ ( ٤٥ ) جبکہ ان میں سے جس کا طریقہ سے سب بہتر ہوگا ، وہ کہے گا کہ تم ایک دن سے زیادہ نہیں ٹھہرے ( ٤٦ ) ۔
ہم خوب جانتے ہیں جو وہ ( ف۱۵۸ ) کہیں گے جبکہ ان میں سب سے بہتر رائے والا کہے گا کہ تم صرف ایک ہی دن رہے تھے ( ف۱۵۹ )
81 ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہ کیا باتیں کر رہے ہوں گے ﴿ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ﴾ اس وقت ان میں سے جو زیادہ سے زیادہ محتاط اندازہ لگانے والا ہوگا وہ کہے گا کہ نہیں ، تمہاری دنیا کی زندگی بس ایک دن کی زندگی تھی ۔ ؏ 5
ہم خوب جانتے ہیں وہ جو کچھ کہہ رہے ہوں گے جبکہ ان میں سے ایک عقل و عمل میں بہتر شخص کہے گا کہ تم تو ایک دن کے سوا ( دنیا میں ) ٹھہرے ہی نہیں ہو
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :81 یہ جملۂ معترضہ ہے جو دوران تقریر میں سامعین کے اس شبیہ کو رفع کرنے کے لیے ارشاد ہوا ہے کہ آخر اس وقت میدان حشر میں بھاگتے ہوئے لوگ چپکے چپکے جو باتیں کریں گے وہ آج یہاں کیسے بیان ہو رہی ہیں ۔