Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
وَاِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ اَبٰى‏ ﴿116﴾
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم ( علیہ السلام ) کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے کیا ۔ اس نے صاف انکار کر دیا ۔
و اذ قلنا للملىكة اسجدوا لادم فسجدوا الا ابليس ابى
And [mention] when We said to the angels, "Prostrate to Adam," and they prostrated, except Iblees; he refused.
Aur jab hum ney farishton say kaha kay adam ( alh-e-salam ) ko sajjda kero to iblees kay siwa sab ney kiya uss ney saaf inkar ker diya.
یاد کرو وہ وقت جب ہم نے فرشتوں سے کہا تھا کہ آدم کو سجدہ کرو ، چنانچہ سب نے سجدہ کیا ، البتہ ابلیس تھا جس نے انکار کیا ۔
اور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب سجدہ میں گرے مگر ابلیس ، اس نے نہ مانا ،
یاد کرو وہ وقت جبکہ ہم نے فرشتوں سے کہا تھا کہ آدم کو سجدہ کرو ۔ وہ سب تو سجدہ کر گئے ، مگر ایک ابلیس تھا کہ انکار کر بیٹھا ۔
اور ( وہ وقت یاد کریں ) جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا: تم آدم ( علیہ السلام ) کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے ، اس نے انکار کیا