Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّكَ لَــكَانَ لِزَامًا وَّاَجَلٌ مُّسَمًّىؕ‏ ﴿129﴾
اگر تیرے رب کی بات پہلے ہی سے مقرر شدہ اور وقت معین کردہ نہ ہوتا تو اسی وقت عذاب آچمٹتا ۔
و لو لا كلمة سبقت من ربك لكان لزاما و اجل مسمى
And if not for a word that preceded from your Lord, punishment would have been an obligation [due immediately], and [if not for] a specified term [decreed].
Agar teray rab ki baat pehlay hi say muqarrar shuda aur waqt moyyen kerda na hota to issi waqt azab aa chimatta.
اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ کردی گئی ہوتی ، اور ( اس کے نتیجے میں عذاب کی ) ایک میعاد مقرر نہ ہوتی ، تو لازمی طور پر عذاب ( ان کو ) چمٹ چکا ہوتا ۔ ( ٥٥ )
اور اگر تمہارے رب کی ایک بات نہ گزر چکی ہوتی ( ف۱۹۵ ) تو ضرور عذاب انھیں ( ف۱۹٦ ) لپٹ جاتا اور اگر نہ ہوتا ایک وعدہ ٹھہرایا ہوا ( ف۱۹۷ )
اگر تیرے رب کی طرف سے پہلے ایک بات طے نہ کر دی گئی ہوتی اور مہلت کی ایک مدت مقرر نہ کی جا چکی ہوتی تو ضرور ان کا بھی فیصلہ چکا دیا جاتا ۔
اور اگر آپ کے رب کی جانب سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہو چکی ہوتی اور ( ان کے عذاب کے لئے قیامت کا ) وقت مقرر نہ ہوتا تو ( ان پر عذاب کا ابھی اترنا ) لازم ہو جاتا