Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
مَاۤ اٰمَنَتۡ قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَهۡلَـكۡنٰهَا‌ۚ اَفَهُمۡ يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿6﴾
ان سے پہلے جتنی بستیاں ہم نے اجاڑیں سب ایمان سے خالی تھیں ۔ تو کیا اب یہ ایمان لائیں گے؟
ما امنت قبلهم من قرية اهلكنها افهم يؤمنون
Not a [single] city which We destroyed believed before them, so will they believe?
Inn say pehlay jitni bastiyan hum ney ujarin sab eman say khali thin. To kiya abb yeh eman layen gay.
حالانکہ ان سے پہلے جس کسی بستی کو ہم نے ہلاک کیا ، وہ ایمان نہیں لائی ، اب کیا یہ لوگ لے آئیں گے؟ ( ٢ )
ان سے پہلے کوئی بستی ایمان نہ لائی جسے ہم نے ہلاک کیا ، تو کیا یہ ایمان لائیں گے ( ف۱۲ )
حالانکہ ان سے پہلے کوئی بستی بھی جسے ہم نے ہلاک کیا ، ایمان نہ لائی ۔ اب کیا یہ ایمان لائیں گے؟ 8
ان سے پہلے ہم نے جس بھی بستی کو ہلاک کیا وہ ( انہی نشانیوں پر ) ایمان نہیں لائی تھی ، تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :8 اس مختصر سے جملے میں نشانی کے مطالبے کا جو جواب دیا گیا ہے وہ تین مضمونوں پر مشتمل ہے ۔ ایک یہ کہ تم پچھلے رسولوں کی سی نشانیاں مانگتے ہو ، مگر یہ بھول جاتے ہو کہ ہٹ دھرم لوگ ان نشانیوں کو دیکھ کر بھی ایمان نہ لائے تھے ۔ دوسرے یہ کہ تم نشانی کا مطالبہ تو کرتے ہو ، مگر یہ یاد نہیں رکھتے کہ جس قوم نے بھی صریح معجزہ آنکھوں سے دیکھ لینے کے بعد ایمان لانے سے انکار کیا ہے وہ پھر ہلاک ہوئے بغیر نہیں رہی ہے ۔ تیسرے یہ کہ تمہاری منہ مانگی نشانی نہ بھیجنا تو تم پر خدا کی ایک بڑی مہربانی ہے ۔ اب تک تم انکار پر انکار کیے جاتے رہے اور مبتلائے عذاب نہ ہوئے ۔ کیا اب نشانی اس لیے مانگتے ہو کہ ان قوموں کا سا انجام دیکھو جو نشانیاں دیکھ کر بھی ایمان نہ لائیں اور تباہ کر دی گئیں ؟