Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
لَا تَرۡكُضُوۡا وَ ارۡجِعُوۡۤا اِلٰى مَاۤ اُتۡرِفۡتُمۡ فِيۡهِ وَمَسٰكِنِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡــَٔلُوۡنَ‏ ﴿13﴾
بھاگ دوڑ نہ کرو اور جہاں تمہیں آسودگی دی گئی تھی وہیں واپس لوٹو اور اپنے مکانات کی طرف جاؤ تاکہ تم سے سوال تو کر لیا جائے ۔
لا تركضوا و ارجعوا الى ما اترفتم فيه و مسكنكم لعلكم تسلون
[Some angels said], "Do not flee but return to where you were given luxury and to your homes - perhaps you will be questioned."
Bhag dor na kero aur jahan tumhen aasoodgi di gaee thi wahin wapis loto aur apney makanaat ki taraf jao takay tum say sawal to ker liya jaye.
۔ ( ان سے کہا گیا ) بھاگو مت ، اور واپس جاؤ ، اپنے انہی مکانات اور اسی عیش و عشرت کے سامان کی طرف جس کے مزے تم لوٹ رہے تھے ، شاید تم سے کچھ پوچھا جائے ۔ ( ٥ )
نہ بھاگو اور لوٹ کے جاؤ ان آسائشوں کی طرف جو تم کو دی گئیں تھیں اور اپنے مکانوں کی طرف شاید تم سے پوچھنا ہو ( ف۲٦ )
﴿کہا گیا﴾ ” بھاگو نہیں ، جاؤ اپنے انہی گھروں اور عیش کے سامانوں میں جن کے اندر تم چین کر رہے تھے ، شاید کہ تم سے پوچھا جائے ۔ ” 14
۔ ( ان سے کہا گیا: ) تم جلدی مت بھاگو اور اسی جگہ واپس لوٹ جاؤ جس میں تمہیں آسائشیں دی گئی تھیں اور اپنی ( پرتعیش ) رہائش گاہوں کی طرف ( پلٹ جاؤ ) شاید تم سے باز پرس کی جائے
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :14 نہایت معنی خیز فقرہ ہے اور اس کے کئی مطلب ہو سکتے ہیں ، مثلاً ، ذرا اچھی طرح اس عذاب کا معائنہ کرو تاکہ کل کوئی اس کی کیفیت پوچھے تو ٹھیک بتا سکو ۔ اپنے وہی ٹھاٹھ جما کر پھر مجلسیں گرم کرو ، شاید اب بھی تمہارے خدم و حشم ہاتھ باندھ کر پوچھیں کہ حضور کیا حکم ہے ۔ اپنی وہی کونسلیں اور کمیٹیاں جمائے بیٹھے رہو ، شاید اب بھی تمہارے عاقلانہ مشوروں اور مدبرانہ آراء سے استفادہ کرنے کے لیے دنیا حاضر ہو ۔