Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَمَا زَالَتۡ تِّلۡكَ دَعۡوٰٮهُمۡ حَتّٰى جَعَلۡنٰهُمۡ حَصِيۡدًا خٰمِدِيۡنَ‏ ﴿15﴾
پھر تو ان کا یہی قول رہا یہاں تک کہ ہم نے انہیں جڑ سے کٹی ہوئی کھیتی اور بجھی پڑی آگ ( کی طرح ) کر دیا ۔
فما زالت تلك دعوىهم حتى جعلنهم حصيدا خمدين
And that declaration of theirs did not cease until We made them [as] a harvest [mowed down], extinguished [like a fire].
Phir to unn ka yehi qol raha yahan tak kay hum ney unhen jarr say kati hui kheti aur bujhi pari aag ( ki tarah ) ker diya.
ان کی یہی پکار جاری رہی یہاں تک کہ ہم نے ان کو ایک کٹی ہوئی کھیتی ، ایک بجھی ہوئی آگ بنا کر رکھ دیا ۔
تو وہ یہی پکارتے رہے یہاں تک کہ ہم نے انھیں کردیا کاٹے ہوئے ( ف۲۸ ) بجھے ہوئے ،
اور وہ یہی پکارتے رہے یہاں تک کہ ہم نے ان کو کھلیان کر دیا ، زندگی کا ایک شرارہ تک ان میں نہ رہا ۔
سو ہمیشہ ان کی یہی فریاد رہی یہاں تک کہ ہم نے ان کو کٹی ہوئی کھیتی ( اور ) بجھی ہوئی آگ ( کے ڈھیر ) کی طرح بنا دیا