Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿38﴾
کہتے ہیں کہ اگر سچے ہو تو بتا دو کہ یہ وعدہ کب ہے ۔
و يقولون متى هذا الوعد ان كنتم صدقين
And they say, "When is this promise, if you should be truthful?"
Kehtay hain kay agar sachay ho to bata do kay yeh wada kab hai.
اور یہ لوگ ( مسلمانوں سے ) کہتے ہیں کہ : اگر تم سچے ہو تو آخر یہ ( عذاب کی ) دھمکی کب پوری ہوگی؟
اور کہتے ہیں کب ہوگا یہ وعدہ ( ف۷۵ ) اگر تم سچے ہو ،
یہ لوگ کہتے ہیں ” آخر یہ دھمکی پوری کب ہوگی اگر تم سچے ہو؟ ”
اور وہ کہتے ہیں: یہ وعدۂ ( عذاب ) کب ( پورا ) ہوگا اگر تم سچے ہو
خود عذاب کے طالب لوگ عذاب الٰہی کو ، قیامت کے آنے کو یہ لوگ چونکہ محال جانتے تھے اس لئے جرات سے کہتے تھے کہ بتاؤ تو سہی تمہارے یہ ڈراوے کب پورے ہوں گے؟ انہیں جواب دیا جاتا ہے کہ تم اگر سمجھ دار ہوتے اور اس دن کی ہولناکیوں سے آگاہ ہوتے تو جلدی نہ مچاتے اس وقت عذاب الٰہی اوپر تلے سے اوڑھنا بچھونا بنے ہوئے ہونگے ، طاقت نہ ہوگی کہ آگے پیچھے سے اللہ کا عذاب ہٹاسکو ۔ گندھک کا لباس ہوگا جس میں آگ لگی ہوئی ہوگی اور کھڑے جل رہے ہوں گے ، ہر طرف سے جہنم گھیرے ہوئے ہوگی ۔ کوئی نہ ہوگا جو مدد کو اٹھے جہنم اچانک دبوچ لے گی اس وقت حیران وششدر رہ جاؤ گے مبہوت اور بیہوش ہوجاؤ گے ، کوئی حیلہ نہ ملے گا کہ اسے دفعہ کرو ، اس سے بچ جاؤ اور نہ ایک ساعت کی ڈھیل اور مہلت ملے گی ۔