Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
بَلۡ تَاۡتِيۡهِمۡ بَغۡتَةً فَتَبۡهَتُهُمۡ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ رَدَّهَا وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ‏ ﴿40﴾
۔ ( ہاں ہاں! ) وعدے کی گھڑی ان کے پاس اچانک آجائے گی اور انہیں ہکا بکا کر دے گی ، پھر نہ تو یہ لوگ اسے ٹال سکیں گے اور نہ ذرا سی بھی مہلت دیئے جائیں گے ۔
بل تاتيهم بغتة فتبهتهم فلا يستطيعون ردها و لا هم ينظرون
Rather, it will come to them unexpectedly and bewilder them, and they will not be able to repel it, nor will they be reprieved.
( Haan haan! ) waday ki ghari unn kay pass achanak aajayegi aur enhen hakka bakka ker dey gi phir na to yeh log ussay taal saken gay aur na zara si mohlat diye jayengay.
بلکہ وہ ( آگ ) ان کے پاس ایک دم آدھمکے گی ، اور ان کے ہوش و حواش گم کر رکے رکھ دے گی ، پھر نہ یہ اسے پیچھے ہٹا سکیں گے ، اور نہ انہیں کوئی مہلت دی جائے گی ۔
بلکہ وہ ان پر اچانک آپڑے گی ( ف۷۸ ) تو انھیں بےحواس کردے گی پھر نہ وہ اسے پھیر سکیں گے اور نہ انھیں مہلت دی جائے گی ( ف۷۹ )
وہ بلا اچانک آئے گی اور انہیں اس طرح یک لخت دبوچ لے گی کہ یہ نہ اس کو دفع کر سکیں گے اور نہ ان کو لمحہ بھر مہلت ہی مل سکے گے ۔
بلکہ ( قیامت ) انہیں اچانک آپہنچے گی تو انہیں بدحواس کر دے گی سو وہ نہ تو اسے لوٹا دینے کی طاقت رکھتے ہوں گے اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی