Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّهُمۡ فِيۡهَا لَا يَسۡمَعُوۡنَ‏ ﴿100﴾
وہ وہاں چلا رہے ہونگے اور وہاں کچھ بھی نہ سن سکیں گے ۔
لهم فيها زفير و هم فيها لا يسمعون
For them therein is heavy sighing, and they therein will not hear.
Aur woh wahan chilla reahey hongay aur wahan kuch bhi na sunn saken gay.
وہاں ان کی چیخیں نکلیں گی ، اور وہاں وہ کچھ سن نہیں سکیں گے ۔
وہ اس میں رینکیں گے ( ف۱۷۸ ) اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے ( ف۱۷۹ )
وہاں وہ پھنکارے ماریں گے 96 اور حال یہ ہوگا کہ اس میں کان پڑی آواز نہ سنائی دے گی ۔
وہاں ان کی ( آہوں کا شور اور ) چیخ و پکار ہوگی اور اس میں کچھ ( اور ) نہ سن سکیں گے
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :96 اصل میں لفظ زَفِیْر استعمال ہوا ہے ، سخت گرمی ، محنت اور تکان کی حالت میں جب آدمی لمبا سانس لے کر اس کو ایک پھنکار کی شکل میں نکالتا ہے تو اسے عربی میں زفیر کہتے ہیں ۔