Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قٰلَ رَبِّ احۡكُمۡ بِالۡحَـقِّ‌ؕ وَرَبُّنَا الرَّحۡمٰنُ الۡمُسۡتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوۡنَ‏ ﴿112﴾
خود نبی نے کہا اے رب! انصاف کے ساتھ فیصلہ فرما اور ہمارا رب بڑا مہربان ہے جس سے مدد طلب کی جاتی ہے ان باتوں پر جو تم بیان کرتے ہو ۔
قل رب احكم بالحق و ربنا الرحمن المستعان على ما تصفون
[The Prophet] has said, "My Lord, judge [between us] in truth. And our Lord is the Most Merciful, the one whose help is sought against that which you describe."
Khud nabi ney kaha aey rab! Insaf kay sath faisla farma aur humara rab bara meharbaan hai jiss say madad talab ki jati hai unn baaton per jo tum biyan kertay ho.
۔ ( آخرکار ) پیغمبر نے کہا کہ : اے میرے پروردگار ! حق کا فیصلہ کردیجیے ، اور ہمارا پروردگار بڑٰی رحمت والا ، اور جو باتیں تم بناتے ہو ، ان کے مقابلے میں اسی کی مدد درکار ہے ۔
نبی نے عرض کی کہ اے میرے رب حق فیصلہ فرمادے ( ف۱۹۸ ) اور ہمارے رب رحمنٰ ہی کی مدد درکار ہے ان باتوں پر جو تم بتاتے ہو ، ( ف۱۹۹ )
﴿آخرکار﴾ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے کہا کہ ” اے میرے رب ، حق کے ساتھ فیصلہ کر دے ، اور لوگو ، تم جو باتیں بناتے ہو ان کے مقابلے میں ہمارا رب رحمان ہی ہمارے لیے مدد کا سہارا ہے ۔ ” ؏ 7
۔ ( ہمارے حبیب نے ) عرض کیا: اے میرے رب! ( ہمارے درمیان ) حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے ، اور ہمارا رب بے حد رحم فرمانے والا ہے ، اسی سے مدد طلب کی جاتی ہے ان ( دل آزار ) باتوں پر جو ( اے کافرو! ) تم بیان کرتے ہو