Surah

Information

Surah # 22 | Verses: 78 | Ruku: 10 | Sajdah: 2 | Chronological # 103 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 52-55, revealed between Makkah and Madina
ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَـقُّ وَاَنَّهٗ يُحۡىِ الۡمَوۡتٰى وَاَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۙ‏ ﴿6﴾
یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور وہی مردوں کو جلاتا ہے اور وہ ہر ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔
ذلك بان الله هو الحق و انه يحي الموتى و انه على كل شيء قدير
That is because Allah is the Truth and because He gives life to the dead and because He is over all things competent
Yeh iss liye kay Allah hi haq hai aur wohi murdon ko jilata hai aur woh her her cheez per qudrat rakhney wala hai.
یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی کا وجود برحق ہے ، ( ٥ ) اور وہی بے جانوں میں جان ڈالتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر مکمل قدرت رکھتا ہے ۔
یہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے ( ف۲۳ ) اور یہ کہ وہ مردے جِلائے گا اور یہ کہ وہ سب کچھ کرسکتا ہے ،
یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے ، 8 اور وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ،
یہ ( سب کچھ ) اس لئے ( ہوتا رہتا ) ہے کہ اﷲ ہی سچا ( خالق اور رب ) ہے اور بیشک وہی مُردوں ( بے جان ) کو زندہ ( جان دار ) کرتا ہے, اور یقینًا وہی ہر چیز پر بڑا قادر ہے
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :8 اس سلسلہ کلام میں یہ فقرہ تین معنی دے رہا ہے ۔ ایک یہ کہ اللہ ہی سچا ہے اور تنہا یہ گمان محض باطل ہے کہ موت کے بعد دوبارہ زندگی کا کوئی امکان نہیں ۔ دوسرے یہ کہ اللہ کا وجود محض ایک خیالی اور فرضی وجود نہیں ہے جسے بعض عقلی مشکلات رفع کرنے کی خاطر مان لیا گیا ہو ۔ وہ نرا فلسفیوں کے خیال کا آفریدہ ، واجب الوجود اور علت العلل ( First Cause ) ہی نہیں ہے بلکہ وہ حقیقی فاعل مختار ہے جو ہر آن اپنی قدرت ، اپنے ارادے ، اپنے علم اور اپنی حکمت سے پوری کائنات اور اس کی ایک ایک چیز کی تدبیر کر رہا ہے ۔ تیسرے یہ کہ وہ کھلنڈرا نہیں ہے کہ محض دل بہلانے کے لیے کھلونے بنائے اور پھر یونہی توڑ پھوڑ کر خاک میں ملا دے ۔ وہ حق ہے ، اس کے سب کام سنجیدہ اور با مقصد اور پر حکمت ہیں ۔