Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ‏ ﴿5﴾
جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔
و الذين هم لفروجهم حفظون
And they who guard their private parts
Jo apni sharamghaon ki hifazat kerney walay hain.
اور جو اپنی شرمگاہوں کی ( اور سب سے ) حفاظت کرتے ہیں ۔ ( ٤ )
اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ،
اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ، 6
اور جو ( دائماً ) اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے رہتے ہیں
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :6 اس کے دو مطلب ہیں ۔ ایک یہ کہ اپنے جسم کے قابل شرم حصوں کو چھپا کر رکھتے ہیں ، یعنی عریانی سے پرہیز کرتے ہیں اور اپنا ستر دوسروں کے سامنے نہیں کھولتے ۔ دوسرے یہ کہ وہ اپنی عصمت و عفت کو محفوظ رکھتے ہیں ، یعنی صنفی معاملات میں آزادی نہیں برتتے اور قوت شہوانی کے استعمال میں بے لگام نہیں ہوتے ۔ ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد سوم ، النور حواشی 30 ۔ 32 ) ۔