Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِيۡنَ‌ ۚ‏ ﴿31﴾
ان کے بعد ہم نے اور بھی امت پیدا کی ۔
ثم انشانا من بعدهم قرنا اخرين
Then We produced after them a generation of others.
Inn kay baad hum ney aur bhi ummat peda ki.
پھر ان کے بعد ہم نے دوسری نسلیں پیدا کیں ۔
پھر ان کے ( ف٤۸ ) بعد ہم نے اور سنگت ( قوم ) پیدا کی ( ف٤۹ )
ان کے بعد ہم نے ایک دوسرے دور کی قوم اٹھائی ۔ 34
پھر ہم نے ان کے بعد دوسری قوم کو پیدا فرمایا
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :34 بعض لوگوں نے اس سے مراد قوم ثمود لی ہے ، کیونکہ آگے چل کر ذکر آ رہا ہے کہ یہ قوم صیحہ کے عذاب سے تباہ کی گئی ، اور دوسرے مقامات پر قرآن میں بتایا گیا ہے کہ ثمود وہ قوم ہے جس پر یہ عذاب آیا ، ( ہود ، 67 ۔ الحجر ، 83 ۔ القمر ، 31 ) ۔ بعض دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ یہ ذکر دراصل قوم عاد کا ہے ، کیونکہ قرآن کی رو سے قوم نوح کے بعد یہی قوم اٹھائی گئی تھی ، وَاذْکُرُوْٓا اِذْ جَعَلَکُمْ خُلَفَآءَ مِنْ بَعْدِ قَوْمِ نُوْحٍ ( اعراف ۔ آیت 69 ) ۔ صحیح بات یہی دوسری معلوم ہوتی ہے ، کیونکہ قوم نوح کے بعد کا اشارہ اسی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔ رہا صَیْحَہ ( چیخ ، آواز ، شور ، ہنگامہ عظیم ) تو محض اس کی مناسبت اس قوم کو ثمود قرار دینے کے لیے کافی نہیں ہے ، اس لیے کہ یہ لفظ جس طرح اس آوازہ تند کے لیے استعمال ہوتا ہے جو ہلاکت عام کی موجب ہو ، اسی طرح اس شور و ہنگامہ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جو ہلاکت عام کے وقت برپا ہوا کرتا ہے خواہ سبب ہلاکت کچھ ہی ہو ۔
عادوثمود کا تذکرہ اللہ تعالیٰ بیان فرتا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام کے بعد بھی بہت سی امتیں آئیں جیسے عاد جو ان کے بعد آئی یا ثمود قوم جن پر چیخ کا عذاب آیا تھا ۔ جیسے کہ اس آیت میں ہے ان میں بھی اللہ کے رسول علیہ السلام آئے اللہ کی عبادت اور اس کی توحید کی تعلیم دی ۔ لیکن انہوں نے جھٹلایا ، مخالفت کی ، اتباع سے انکار کیا ۔ محض اس بناپر کے یہ انسان ہیں ۔ قیامت کو بھی نہ مانا ، جسمانی حشرکے منکر بن گئے اور کہنے لگے کہ یہ بالکل دور از قیاس ہے ۔ بعثت ونشر ، حشر و قیامت کوئی چیز نہیں ۔ اس شخص نے یہ سب باتیں از خود گھڑلی ہیں ہم ایسی فضول باتوں کے مانے والے نہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور ان پر مدد طلب کی ۔ اسی وقت جواب ملاکہ تیری ناموافقت ابھی ابھی ان پر عذاب بن کر برسے گی اور یہ آٹھ آٹھ آنسو روئیں گے ۔ آخر ایک زبردست چیخ اور بےپناہ چنگھاڑ کے ساتھ سب تلف کردئیے گئے اور وہ مستحق بھی اسی کے تھے ۔ تیزوتند آندھی اور پوری طاقتور ہوا کے ساتھ ہی فرشتے کی دل دہلانے والی خوف ناک آواز نے انہیں پارہ پارہ کردیا وہ ہلاک اور تباہ ہوگئے ۔ بھوسہ بن کر اڑگئے ۔ صرف مکانات کے کھنڈر ان گئے گزرے ہوئے لوگوں کی نشاندہی کے لئے رہ گئے وہ کوڑے کرکٹ کی طرح ناچیز محض ہوگئے ۔ ایسے ظالموں کے لئے دوری ہے ۔ ان پر رب نے ظلم نہیں کیا بلکہ انہی کا کیا ہوا تھا جو ان کے سامنے آیا پس اے لوگو! تمہیں بھی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت سے ڈرنا چاہے ۔