Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّاَنَا رَبُّكُمۡ فَاتَّقُوۡنِ‏ ﴿52﴾
یقیناً تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں ہی تم سب کا رب ہوں ، پس تم مجھ سے ڈرتے رہو ۔
و ان هذه امتكم امة واحدة و انا ربكم فاتقون
And indeed this, your religion, is one religion, and I am your Lord, so fear Me."
Yaqeenan tumhara yeh deen aik hi deen hai aur mein hi tum sab ka rab hun pus tum mujh say dartay raho.
اور حقیقت یہ ہے کہ یہی تمہارا دین ہے ، ( سب کے لیے ) ایک ہی دین ، اور میں تمہارا پروردگار ہوں ، اس لیے دل میں ( صرف ) میرا رعب رکھو ۔
اور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے ( ف۸٤ ) اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرو ،
اور یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں ، پس مجھی سے ڈرو ۔ 47
اور بیشک یہ تمہاری امت ہے ( جو حقیقت میں ) ایک ہی امت ( ہے ) اور میں تمہارا رب ہوں سو مجھ سے ڈرا کرو
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :47 تمہاری امت ایک ہی امت ہے یعنی تم ایک ہی گروہ کے لوگ ہو ۔ امت کا لفظ اس مجموعہ افراد پر بولا جاتا ہے جو کسی اصل مشترک پر جمع ہو ۔ انبیاء چونکہ اختلاف زمانہ و مقام کے باوجود ایک عقیدے ، ایک دین اور ایک دعوت پر جمع تھے ، اس لیے فرمایا گیا کہ ان سب کی ایک ہی امت ہے ۔ بعد کا فقرہ خود بتا رہا ہے کہ وہ اصل مشترک کیا تھی جس پر سب انبیاء جمع تھے ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو البقرہ ، آیات 130 تا 133 ۔ 213 ۔ آل عمران ، 19 ۔ 20 ۔ 23 ۔ 34 ۔ 64 ۔ 79 تا 85 ۔ النساء ، 1550 تا 152 ۔ الاعراف 59 ۔ 65 ۔ 73 ۔ 85 ۔ یوسف 37 تا 40 ۔ مریم ، 49 تا 59 ۔ الانبیاء 71 تا 93 ۔