Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَتَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَهُمۡ بَيۡنَهُمۡ زُبُرًا‌ ؕ كُلُّ حِزۡبٍۢ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُوۡنَ‏ ﴿53﴾
پھر انہوں نے خود ( ہی ) اپنے امر ( دین ) کے آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لئے ، ہر گروہ جو کچھ اس کے پاس ہے اسی پر اترا رہا ہے ۔
فتقطعوا امرهم بينهم زبرا كل حزب بما لديهم فرحون
But the people divided their religion among them into sects - each faction, in what it has, rejoicing.
Phir unhon ney khud ( hi ) apnay amar ( deen ) kay aapas mein tukray tukray ker liye her giroh jo kuch uss kay pass hai ussi per itra raha hai.
پھر ہوا یہ کہ لوگوں نے اپنے دین میں باہم پھوٹ ڈال کر فرقے بنا لیے ، ہرگروہ نے اپنے خیال میں جو طریقہ اختیار کرلیا ہے ، اسی پر مگن ہے ۔
تو ان کی امتوں نے اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ( ف۸۵ ) ہر گروہ جو اس کے پاس ہے اس پر خوش ہے ، ( ف۸٦ )
مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا ۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی میں وہ مگن ہے 48 ۔ ۔ ۔ ۔
پس انہوں نے اپنے ( دین کے ) امر کو آپس میں اختلاف کر کے فرقہ فرقہ کر ڈالا ، ہر فرقہ والے اسی قدر ( دین کے حصہ ) سے جو ان کے پاس ہے خوش ہیں
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :48 یہ محض بیان واقعہ ہی نہیں ہے بلکہ اس استدلال کی ایک کڑی بھی ہے جو آغاز سورہ سے چلا آ رہا ہے ۔ دلیل کا خلاصہ یہ ہے کہ جب نوح علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ تک تمام انبیاء یہ توحید اور عقیدہ آخرت کی تعلیم دیتے رہے ہیں ، تو لا محالہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نوع انسانی کا اصل دین یہی اسلام ہے ، اور دوسرے تمام مذاہب جو آج پائے جاتے ہیں وہ اسی کی بگڑی ہوئی صورتیں ہیں جو اس کی بعض صداقتوں کو مسخ کر کے اور اس کے اندر بعض من گھڑت باتوں کا اضافہ کر کے بنالی گئی ہیں ۔ اب اگر غلطی پر ہیں تو وہ لوگ ہیں جو ان مذاہب کے گرویدہ ہو رہے ہیں ، نہ کہ وہ جو ان کو چھوڑ کر اصل دین کی طرف بلا رہا ہے ۔