Surah

Information

Surah ID #23
Total Verses 118 Ayaat
Rukus 6
Sajdah 0
Actual Order #74
Classification Makkan
Revelation Location & Period Late Makkah phase (620 - 622 AD)
Surah 23: Al-Mu'minoon Ayat #58
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ يُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ ﴿58﴾
And they who believe in the signs of their Lord
اور جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔

More translations & tafseer

و الذين هم بايت ربهم يؤمنون
And they who believe in the signs of their Lord
Aur jo apnay rab ki aayaton per eman rakhtay hain.
اور جو اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ۔
اور وہ جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ( ف۹۳ )
جو اپنے رب کی آیات پر ایمان لاتے ہیں ، 52
اور جو لوگ اپنے رب کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :52 آیات سے مراد دونوں طرح کی آیات ہیں ، وہ بھی جو خدا کی طرف سے اس کے انبیاء پیش کرتے ہیں ، اور وہ بھی جو انسان کے اپنے نفس میں اور ہر طرف آفاق میں پھیلی ہوئی ہیں ۔ آیات کتاب پر ایمان لانا ان کی تصدیق کرنا ہے ، اور آیات آفاق و اَنْفُس پر ایمان لانا ان حقیقتوں پر ایمان لانا ہے جن پر وہ دلالت کر رہی ہیں ۔