Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِرَبِّهِمۡ لَا يُشۡرِكُوۡنَۙ‏ ﴿59﴾
اور جو اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے ۔
و الذين هم بربهم لا يشركون
And they who do not associate anything with their Lord
Aur jo apnay rab kay sath kissi ko shareek nahi kertay.
اور جو اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں مانتے ۔
اور وہ جو اپنے رب کا کوئی شریک نہیں کرتے ،
جو اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے ، 53
اور جو لوگ اپنے رب کے ساتھ ( کسی کو ) شریک نہیں ٹھہراتے
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :53 اگرچہ آیات پر ایمان سے خود ہی یہ لازم آتا ہے کہ انسان توحید کا قائل و معتقد ہو ، لیکن اس کے باوجود شرک نہ کرنے کا ذکر الگ اس لیے کیا گیا ہے کہ بسا اوقات انسان آیات کو مان کر بھی کسی نہ کسی طور کے شرک میں مبتلا رہتا ہے ۔ مثلاً ریا ، کہ وہ بھی ایک طرح کا شرک ہے ۔ یا انبیاء اور اولیاء کی تعلیم میں ایسا مبالغہ جو شرک تک پہنچا دے ۔ یا غیر اللہ سے دعا اور استعانت ۔ یا برضا و رغبت اربابٌ مِن دون اللہ کی بندگی و اطاعت اور غیر الہٰی قوانین کا اتباع ۔ پس ایمان بآیات اللہ کے بعد شرک کی نفی کا الگ ذکر کرنے کے معنی یہ ہیں کہ وہ اللہ کے لیے اپنی بندگی ، اطاعت ، اور عبودیت کو بالکل خالص کر لیتے ہیں ، اس کے ساتھ کسی اور کی بندگی کا شائبہ تک لگا نہیں رکھتے ۔