Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
مُسۡتَكۡبِرِيۡنَ ‌ۖ  بِهٖ سٰمِرًا تَهۡجُرُوۡنَ‏ ﴿67﴾
اکڑتے اینٹھتے افسانہ گوئی کرتے اسے چھوڑ دیتے تھے ۔
مستكبرين به سمرا تهجرون
In arrogance regarding it, conversing by night, speaking evil.
Akartay eenthtay afsana goi kertay issay chor detay thay.
بڑے غرور سے اس ( قرآن ) کے بارے میں رات کو مجلسیں جما کر بے ہودہ باتیں کرتے تھے ۔
خدمت حرم پر بڑائی مارتے ہو ( ف۱۰۵ ) رات کو وہاں بیہودہ کہانیاں بکتے ( ف۱۰٦ )
اپنے گھمنڈ میں اس کو خاطر ہی میں نہ لاتے تھے ، اپنی چوپالوں میں اس پر باتیں چھانٹتے 63 اور بکواس کیا کرتے تھے ۔
اس سے غرور و تکبّر کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں بے ہودہ گوئی کرتے تھے
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :63 اصل میں لفظ سٰمِراً استعمال کیا گیا ہے ۔ سمر کے معنی ہیں رات کے وقت بات چیت کرنا ، گپیں ہانکنا ، قصے کہانیاں کہنا ۔ دیہاتی اور قصباتی زندگی میں یہ راتوں کی گپیں عموماً چوپالوں میں ہوا کرتی ہیں ، اور یہی اہل مکہ کا بھی دستور تھا ۔