Surah

Information

Surah ID #23
Total Verses 118 Ayaat
Rukus 6
Sajdah 0
Actual Order #74
Classification Makkan
Revelation Location & Period Late Makkah phase (620 - 622 AD)
Surah 23: Al-Mu'minoon Ayat #66
قَدۡ كَانَتۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَـكُنۡتُمۡ عَلٰٓى اَعۡقَابِكُمۡ تَـنۡكِصُوۡنَۙ‏ ﴿66﴾
My verses had already been recited to you, but you were turning back on your heels
میری آیتیں تو تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں پھر بھی تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے بھاگتے تھے ۔

More translations & tafseer

قد كانت ايتي تتلى عليكم فكنتم على اعقابكم تنكصون
My verses had already been recited to you, but you were turning back on your heels
Meri aayaten tumharay samney parhi jati thin phir tum apni airhiyon kay bal ultay bhagtay thay.
میری آیتیں تم کو پڑھ کر سنائی جاتی تھیں تو تم الٹے پاؤں مڑ جاتے تھے ۔
بیشک میری آیتیں ( ف۱۰۳ ) تم پر پڑھی جاتی تھیں تو تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے پلٹتے تھے ( ف۱۰٤ )
میری آیات سنائی جاتی تھیں تو تم ﴿رسول کی آواز سنتے ہی﴾ الٹے پاؤں بھاگ نکلتے تھے ، 62
بیشک میری آیتیں تم پر پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی تھیں تو تم ایڑیوں کے بل الٹے پلٹ جایا کرتے تھے
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :62 یعنی اس کی بات سننا تک تمہیں گوارا نہ تھا ۔ یہ تک برداشت نہ کرتے تھے کہ اس کی آواز کان میں پڑے ۔