Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
اَلشَّيۡطٰنُ يَعِدُكُمُ الۡـفَقۡرَ وَيَاۡمُرُكُمۡ بِالۡفَحۡشَآءِ‌ ۚ وَاللّٰهُ يَعِدُكُمۡ مَّغۡفِرَةً مِّنۡهُ وَفَضۡلًا ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌۚ  ۙۖ‏ ﴿268﴾
شیطان تمہیں فقیری سے دھمکاتا ہے اور بے حیائی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تعالٰی تم سے اپنی بخشش اور فضل کا وعدہ کرتا ہے اللہ تعالٰی وسعت والا اور علم والا ہے ۔
الشيطن يعدكم الفقر و يامركم بالفحشاء و الله يعدكم مغفرة منه و فضلا و الله واسع عليم
Satan threatens you with poverty and orders you to immorality, while Allah promises you forgiveness from Him and bounty. And Allah is all-Encompassing and Knowing.
Shetan tumhen faqeeri say dhamkata hai aur bey hayaee ka hukum deta hai aur Allah Taalaa tum say apni bakshish aur fazal ka wada kerta hai Allah Taalaa wusat wala aur ilm wala hai.
شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور تمہیں بے حیائی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تم سے اپنی مغفرت اور فضل کا وعدہ کرتا ہے ۔ اللہ بڑی وسعت والا ، ہر بات جاننے والا ہے ۔
شیطان تمہیں اندیشہ دلاتا ہے ( ف۵٦۹ ) محتاجی کا اور حکم دیتا ہے بےحیائی کا ( ف۵۷۰ ) اور اللہ تم سے وعدہ فرماتا ہے بخشش اور فضل کا ( ف۵۷۱ ) اور اللہ وسعت و الا علم والا ہے ،
شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور شرمناک طرزِ عمل اختیار کرنے کی ترغیب دیتا ہے ، مگر اللہ تمہیں اپنی بخشش اور فضل کی امید دلاتا ہے ۔ اللہ بڑا فراخ دست اور دانا ہے ۔
شیطان تمہیں ( اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے سے روکنے کے لئے ) تنگدستی کا خوف دلاتا ہے اور بے حیائی کا حکم دیتا ہے ، اور اﷲ تم سے اپنی بخشش اور فضل کا وعدہ فرماتا ہے ، اور اﷲ بہت وسعت والا خوب جاننے والا ہے