Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
لَـقَدۡ وُعِدۡنَا نَحۡنُ وَاٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنۡ قَبۡلُ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿83﴾
ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے پہلے ہی سے یہ وعدہ ہوتا چلا آیا ہے کچھ نہیں یہ تو صرف اگلے لوگوں کے افسانے ہیں ۔
لقد وعدنا نحن و اباؤنا هذا من قبل ان هذا الا اساطير الاولين
We have been promised this, we and our forefathers, before; this is not but legends of the former peoples."
Hum say aur humaray baap dadon say pehlay hi say yeh wada hota chala aaya hai kuch nahi yeh to sirf aglay logon kay afsaney hain.
یہ وہ یقین دہانی ہے جو ہم سے بھی کی گئی ہے اور اسے پہلے ہمارے باپ دادوں سے بھی کی گئی تھی ۔ اس کی کوئی حقیقت اس کے سوا نہیں کہ یہ پچھلے لوگوں کے بنائے ہوئے افسانے ہیں ۔
بیشک یہ وعدہ ہم کو اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا کو دیا گیا یہ تو نہیں مگر وہی اگلی داستانیں ( ف۱۳٤ )
ہم نے بھی یہ وعدے بہت سنے ہیں اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا بھی سنتے رہے ہیں ۔ یہ محض افسانہائے پارینہ ہیں ۔ ” 77
بیشک ہم سے ( بھی ) اور ہمارے آباء و اجداد سے ( بھی ) پہلے یہی وعدہ کیا جاتا رہا ( ہے ) ، یہ ( باتیں ) محض پہلے لوگوں کے افسانے ہیں
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :77 خیال رہے کہ انکا آخرت کو مستبعد سمجھنا صرف آخرت ہی کا انکار نہ تھا ، خدا کی قدرت اور حکمت کا بھی انکار تھا ۔