Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِ‌ؕ قُلۡ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ‏ ﴿85﴾
فوراً جواب دیں گے کہ اللہ کی ، کہہ دیجئے کہ پھر تم نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے ۔
سيقولون لله قل افلا تذكرون
They will say, "To Allah ." Say, "Then will you not remember?"
Foran jawab den gay kay Allah ki keh dijiye kay phir tum naseehat kiyon nahi hasil kertay.
وہ ضرور یہی کہیں گے کہ : یہ سب کچھ اللہ کا ہے ۔ ( ٢٨ ) کہو کہ : کیا پھر بھی تم سبق نہیں لیتے؟
اب کہیں گے کہ اللہ کا ( ف۱۳٦ ) تم فرماؤ پھر کیوں نہیں سوچتے ( ف۱۳۷ )
یہ ضرور کہیں گے ، اللہ کی ۔ کہو ، پھر تم ہوش میں کیوں نہیں آتے؟ 78
وہ فوراً بول اٹھیں گے کہ ( سب کچھ ) اللہ کا ہے ، ( تو ) آپ فرمائیں: پھر تم نصیحت قبول کیوں نہیں کرتے؟
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :78 یعنی کیوں یہ بات نہیں سمجھتے کہ پھر اس کے سوا کوئی بندگی کا مستحق بھی نہیں ہے ، اور اس کے لیے زمین کی اس آبادی کو دوبارہ پیدا کر دینا بھی مشکل نہیں ہے ۔