سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :79
اصل میں لفظ لِلہ استعمال ہوا ہے ، یعنی یہ سب چیزیں بھی للہ کی ہیں ۔ ہم نے ترجمے میں محض اردو زبان کے حسن کلام کی خاطر وہ اسلوب اختیار کیا ہے ۔
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :80
یعنی ، پھر کیوں تمہیں اس سے بغاوت کرتے اور اس کے سوا دوسروں کی بندگی کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا ؟ اور کیوں تم کو یہ خوف لاحق نہیں ہوتا کہ آسمان و زمین کے فرمانروا نے اگر کبھی ہم سے حساب لیا تو ہم کیا جواب دیں گے ؟