Surah

Information

Surah # 23 | Verses: 118 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 74 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَمَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فِىۡ جَهَـنَّمَ خٰلِدُوۡنَ‌ ۚ‏ ﴿103﴾
اور جن کے ترازو کا پلہ ہلکا ہوگیا یہ ہیں وہ جنہوں نے اپنا نقصان آپ کر لیا جو ہمیشہ کے لئے جہنم واصل ہوئے ۔
و من خفت موازينه فاولىك الذين خسروا انفسهم في جهنم خلدون
But those whose scales are light - those are the ones who have lost their souls, [being] in Hell, abiding eternally.
Aur jin kay tarazoo ka palla halka hogaya yeh hain woh jinhon ney apna nuksan aap ker liya jo hamesha kay liye jahannum wasil huye.
اور جن کے پلڑے ہلکے پڑگئے ، تو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے لیے گھاٹے کا سودا کیا تھا ، وہ دوزخ میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔
اور جن کی تولیں ہلکی پڑیں ( ف۱٦٤ ) وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گھاٹے میں ڈالیں ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے ،
اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈال لیا ۔ 96 وہ جہنم میں ہمیشہ رہیں گے ۔
اور جن کے پلڑے ( اعمال کا وزن نہ ہونے کے باعث ) ہلکے ہوں گے تو یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایا وہ ہمیشہ دوزخ میں رہنے والے ہیں
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :96 آغاز سورہ میں ، اور پھر چوتھے رکوع میں فلاح اور خسران کا جو معیار پیش کیا جا چکا ہے اسے ذہن میں پھر تازہ کر لیجیے ۔