Surah

Information

Surah # 24 | Verses: 64 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 102 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ وَاَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِيۡمٌ‏ ﴿10﴾
اگر اللہ تعالٰی کا فضل و کرم تم پر نہ ہوتا ( تو تم پر مشقت اترتی ) اور اللہ تعالٰی توبہ قبول کرنے والا با حکمت ہے ۔
و لو لا فضل الله عليكم و رحمته و ان الله تواب حكيم
And if not for the favor of Allah upon you and His mercy... and because Allah is Accepting of repentance and Wise.
Agar Allah Taalaa ka fazal-o-karam tum per na hota ( to tum per mushaqqat utarti ) aur Allah Taalaa toba qabool kerney wala ba-hikmat hai.
اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ کثرت سے توبہ قبول کرنے والا حکمت والا ہے ( تو خود سوچ لو کہ تمہارا کیا بنتا؟ ) ( ٨ )
اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی اور یہ کہ اللہ توبہ قبول فرماتا حکمت والا ہے ،
تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اس کا رحم نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا التفات فرمانے والا اور حکیم ہے ، تو ﴿بیویوں پر الزام کا معاملہ تمہیں بڑی پیچیدگی میں ڈال دیتا﴾ ۔ ؏1
اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی ( تو تم ایسے حالات میں زیادہ پریشان ہوتے ) اور بیشک اللہ بڑا ہی توبہ قبول فرمانے والا بڑی حکمت والا ہے