Surah

Information

Surah # 24 | Verses: 64 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 102 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِذۡ تَلَـقَّوۡنَهٗ بِاَ لۡسِنَتِكُمۡ وَتَقُوۡلُوۡنَ بِاَ فۡوَاهِكُمۡ مَّا لَـيۡسَ لَـكُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ وَّتَحۡسَبُوۡنَهٗ هَيِّنًا ‌ ۖ  وَّهُوَ عِنۡدَ اللّٰهِ عَظِيۡمٌ‏ ﴿15﴾
جبکہ تم اسے اپنی زبانوں سے نقل در نقل کرنے لگے اور اپنے منہ سے وہ بات نکالنے لگے جس کی تمہیں مطلق خبر نہ تھی ، گو تم اسے ہلکی بات سمجھتے رہے لیکن اللہ تعالٰی کے نزدیک وہ بہت بڑی بات تھی ۔
اذ تلقونه بالسنتكم و تقولون بافواهكم ما ليس لكم به علم و تحسبونه هينا و هو عند الله عظيم
When you received it with your tongues and said with your mouths that of which you had no knowledge and thought it was insignificant while it was, in the sight of Allah , tremendous.
Jabkay tum issay apni zabano say naqal dar naqal kerney lagay aur apnay mun say woh baat nikalney lagay jiss ki tumhen mutlaq khabar na thi go tum issay halki baat samajhtay rahey lekin Allah Taalaa kay nazdeek woh boht bari baat thi.
جب تم اپنی زبانوں سے اس بات کو ایک دوسرے سے نقل کر رہے تھے ( ١٢ ) اور اپنے منہ سے وہ بات کہہ رہے تھے جس کا تمہیں کوئی علم نہیں تھا ، اور تم اس بات کو معمولی سمجھ رہے تھے ، حالانکہ اللہ کے نزدیک وہ بڑی سنگین بات تھی ۔
جب تم ایسی بات اپنی زبانوں پر ایک دوسرے سے سن کر لاتے تھے اور اپنے منہ سے وہ نکالتے تھے جس کا تمہیں علم نہیں اور اسے سہل سمجھتے تھے ( ف۲۳ ) اور وہ اللہ کے نزدیک بڑی بات ہے ( ف۲٤ )
جبکہ تمہاری ایک زبان سے دوسری زبان اس جھوٹ کو لیتی چلی جا رہی تھی اور تم اپنے منہ سے وہ کچھ کہے جا رہے تھے جس کی متعلق تمہیں کوئی علم نہ تھا ۔ تم اسے ایک معمولی بات سمجھ رہے تھے ، حالانکہ اللہ کے نزدیک یہ بڑی بات تھی ۔
جب تم اس ( بات ) کو ( ایک دوسرے سے سن کر ) اپنی زبانوں پر لاتے رہے اور اپنے منہ سے وہ کچھ کہتے رہے جس کا ( خود ) تمہیں کوئی علم ہی نہ تھا اور اس ( چرچے ) کو معمولی بات خیال کر رہے تھے ، حالانکہ وہ اللہ کے حضور بہت بڑی ( جسارت ہو رہی ) تھی