Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
تَبٰـرَكَ الَّذِىۡۤ اِنۡ شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَيۡرًا مِّنۡ ذٰ لِكَ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ۙ وَيَجۡعَلْ لَّكَ قُصُوۡرًا‏ ﴿10﴾
اللہ تعالٰی تو ایسا بابرکت ہے کہ اگر چاہے تو آپ کو بہت سے ایسے باغات عنایت فرما دے جو ان کے کہے ہوئے باغ سے بہت ہی بہتر ہوں جس کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہوں اور آپ کو بہت سے ( پختہ ) محل بھی دے دے ۔
تبرك الذي ان شاء جعل لك خيرا من ذلك جنت تجري من تحتها الانهر و يجعل لك قصورا
Blessed is He who, if He willed, could have made for you [something] better than that - gardens beneath which rivers flow - and could make for you palaces.
Allah Taalaa to aisa ba-barkat hai kay agar chahaye to aap ko boht say aisay baghaat inayat farma dey jo inn kay kahey huye bagh say boht hi behar hon jin kay neechay nehren lehren ley rahi hon aur aap ko boht ( pukhta ) mehal bhi dey dey.
بڑی شان ہے اس ( اللہ ) کی جو اگر چاہے تو تمہیں ان سب سے کہیں بہتر چیز ، ( ایک باغ کے بجائے ) بہت سے باغات دیدے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں ، اور تمہیں بہت سے محلات کا مالک بنا دے ۔
بڑی برکت والا ہے وہ کہ اگر چاہے تو تمہارے لیے بہت بہتر اس سے کردے ( ف۲۱ ) جنتیں جن کے نیچے نہریں بہیں اور کرے گا تمہارے لیے اونچے اونچے محل ،
بڑا بابرکت ہے 19 وہ جو اگر چاہے تو ان کی تجویز کر دہ چیزوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر تم کو دے سکتا ہے ، ﴿ایک نہیں﴾ بہت سے باغ جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں ، اور بڑے بڑے محل ۔
وہ بڑی برکت والا ہے اگر چاہے تو آپ کے لئے ( دنیا ہی میں ) اس سے ( کہیں ) بہتر باغات بنا دے جن کے نیچے سے نہریں رواں ہوں اور آپ کے لئے عالی شان محلات بنا دے ( مگر نبوت و رسالت کے لئے یہ شرائط نہیں ہیں )
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :19 یہاں پھر وہی تبارک کا لفظ استعمال ہوا ہے اور بعد کا مضمون بتا رہا ہے کہ اس جگہ اس کے معنی ہیں بڑے وسیع ذرائع کا مالک ہے ۔ ‘’ غیر محدود قدرت رکھنے والا ہے ۔ اس سے بالا تر ہے کہ کسی کے حق میں کوئی بھلائی کرنا چاہے اور نہ کر سکے ۔