Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
اِذَا رَاَتۡهُمۡ مِّنۡ مَّكَانٍۢ بَعِيۡدٍ سَمِعُوۡا لَهَا تَغَيُّظًا وَّزَفِيۡرًا‏ ﴿12﴾
جب وہ انہیں دور سے دیکھے گی تو یہ اس کا غصے سے بپھرنا اور دھاڑنا سنیں گے ۔
اذا راتهم من مكان بعيد سمعوا لها تغيظا و زفيرا
When the Hellfire sees them from a distant place, they will hear its fury and roaring.
Jab woh enhen door say dekhay gi to yeh uss ka gussay say bipharna aur dharna sunen gay.
جب وہ ان کو دور سے دیکھے گی تو یہ لوگ اس کے بپھرنے اور پھنکارنے کی آوازیں سنیں گے ۔
جب وہ انھیں دور جگہ سے دیکھے گی ( ف۲۲ ) تو سنیں گے اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑنا ،
وہ جب دور سے ان کو دیکھے گی 22 تو یہ اس کے غضب اور جوش کی آوازیں سن لیں گے ۔
جب وہ ( آتشِ دوزخ ) دور کی جگہ سے ( ہی ) ان کے سامنے ہوگی یہ اس کے جوش مارنے اور چنگھاڑنے کی آواز کو سنیں گے
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :22 آگ کا کسی کو دیکھنا ممکن ہے کہ استعارے کے طور پر ہو ، جیسے ہم کہتے ہیں ، وہ جامع مسجد کے مینار تم کو دیکھ رہے ہیں ، اور ممکن ہے ، حقیقی معنوں میں ہو ، یعنی جہنم کی آگ دنیا کی آگ کی طرح بے شعور نہ ہو بلکہ دیکھ بھال کر جلانے والی ہو ۔