Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
لَقَدۡ اَضَلَّنِىۡ عَنِ الذِّكۡرِ بَعۡدَ اِذۡ جَآءَنِىۡ‌ ؕ وَكَانَ الشَّيۡطٰنُ لِلۡاِنۡسَانِ خَذُوۡلًا‏ ﴿29﴾
اس نے تو مجھے اس کے بعد گمراہ کر دیا کہ نصیحت میرے پاس آپہنچی تھی اور شیطان تو انسان کو ( وقت پر ) دغا دینے والا ہے ۔
لقد اضلني عن الذكر بعد اذ جاءني و كان الشيطن للانسان خذولا
He led me away from the remembrance after it had come to me. And ever is Satan, to man, a deserter."
Iss ney to mujhay iss kay baad gumrah ker diya kay naseehat meray pass aa phonci thi aur shetan to insan ko ( waqt per ) dagha denay wala hai.
میرے پاس نصیحت آچکی تھی ، مگر اس ( دوست ) نے مجھے اس سے بھٹکا دیا ، اور شیطان تو ہے ہی ایسا کہ وقت پڑنے پر انسان کو بے کس چھوڑ جاتا ہے ۔
بیشک اس نے مجھے بہکا دیا میرے پاس آئی ہوئی نصیحت سے ( ف۵٤ ) اور شیطان آدمی کو بےمدد چھوڑ دیتا ہے ( ف۵۵ )
اس کے بہکائے میں آکر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی ، شیطان انسان کے حق میں بڑا ہی بے وفا نکلا ۔ 40 ”
بیشک اس نے میرے پاس نصیحت آجانے کے بعد مجھے اس سے بہکا دیا ، اور شیطان انسان کو ( مصیبت کے وقت ) بے یار و مددگار چھوڑ دینے والا ہے
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :40 ہو سکتا ہے کہ یہ بھی کافر ہی کے قول کا ایک حصہ ہو ۔ اور ہو سکتا ہے کہ یہ اس کے قول پر اللہ تعالیٰ کا اپنا ارشاد ہو ۔ اس دوسری صورت میں مناسب ترجمہ یہ ہو گا اور شیطان تو ہے ہی انسان کو عین وقت پر دغا دینے والا ۔