Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
يُضٰعَفۡ لَهُ الۡعَذَابُ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَيَخۡلُدۡ فِيۡهٖ مُهَانًا ۖ ‏ ﴿69﴾
اسے قیامت کے دن دوہرا عذاب کیا جائے گا اور وہ ذلت و خواری کے ساتھ ہمیشہ اسی میں رہے گا ۔
يضعف له العذاب يوم القيمة و يخلد فيه مهانا
Multiplied for him is the punishment on the Day of Resurrection, and he will abide therein humiliated -
Issay qayamat kay din dogra azab kiya jayega aur woh zillat-o-khuwari kay sath hamesha ussi mein rahey ga.
قیامت کے دن اس کا عذاب بڑھا بڑھا کر دگنا کردیا جائے گا ، اور وہ ذلیل ہو کر اس عذاب میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا ۔ ( ٢٤ )
بڑھایا جائے گا اس پر عذاب قیامت کے دن ( ف۱۲۵ ) اور ہمیشہ اس میں ذلت سے رہے گا ،
قیامت کے روز اس کو مکرر عذاب دیا جائے 85 گا اور اسی میں وہ ہمیشہ ذلت کے ساتھ پڑا رہے گا ۔
اس کے لئے قیامت کے دن عذاب دو گنا کر دیا جائے گا اور وہ اس میں ذلت و خواری کے ساتھ ہمیشہ رہے گا
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :85 اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ عذاب کا سلسلہ ٹوٹنے نہ پائے گا ، بلکہ پے در پے جاری رہے گا ۔ دوسرے یہ کہ جو شخص کفر یا شرک یا دہریت و الحاد کے ساتھ قتل اور زنا اور دوسری معصیتوں کا بوجھ لیے ہوئے جائے گا اس کو بغاوت کی سزا الگ ملے گی اور ایک ایک جرم کی سزا الگ الگ ۔ اس کا ہر چھوٹا بڑا قصور حساب میں آئے گا ۔ کوئی ایک خطا بھی معاف نہ ہو گی ۔ قتل کی سزا ایک نہیں ہو گی بلکہ ہر فعل قتل کی الگ سزا اس کو بھگتنی ہو گی ۔ زنا کی سزا بھی ایک نہیں ہو گی بلکہ جتنی بار وہ اس جرم کا مرتکب ہوا اس کی جداگانہ سزا پائے گا ۔ اور یہی حال دوسرے تمام جرائم اور معاصی کے معاملے میں بھی ہو گا ۔