Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
قُلۡ مَا يَعۡبَـؤُا بِكُمۡ رَبِّىۡ لَوۡلَا دُعَآؤُكُمۡ‌ۚ فَقَدۡ كَذَّبۡتُمۡ فَسَوۡفَ يَكُوۡنُ لِزَامًا‏ ﴿77﴾
کہہ دیجئے! اگر تمہاری دعا التجا ( پکارنا ) نہ ہوتی تو میرا رب تمہاری مطلق پرواہ نہ کرتا تم تو جھٹلا چکے اب عنقریب اس کی سزا تمہیں چمٹ جانے والی ہوگی ۔
قل ما يعبؤا بكم ربي لو لا دعاؤكم فقد كذبتم فسوف يكون لزاما
Say, "What would my Lord care for you if not for your supplication?" For you [disbelievers] have denied, so your denial is going to be adherent.
Keh dijiye! agar tumhari dua iltija ( pukarna ) na hoti to mera rab tumhari mutlaq perwa na kerta tum to jhutla chukay abb un-qareeb iss ki saza tumhen chimat janey wali hogi.
۔ ( اے پیغمبر ! لوگوں سے ) کہہ دو کہ : میرے پروردگار کو تمہاری ذرا بھی پروا نہ ہوتی ، اگر تم اس کو نہ پکارے ( ٣٠ ) اب جبکہ ( اے کافرو ) تم نے حق کو جھٹلا دیا ہے تو یہ جھٹلانا تمہارے گلے پڑ کر رہے گا ۔
تم فرماؤ ( ف۱۳۷ ) تمہاری کچھ قدر نہیں میرے رب کے یہاں اگر تم اسے نہ پوجو تو تم نے تو جھٹلایا ( ف۱۳۸ ) تو اب ہوگا وہ عذاب کہ لپٹ رہے گا ( ف۱۳۹ )
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، لوگوں سے کہو ” میرے رب کو تمہاری کیا حاجت پڑی ہے اگر تم اس کو نہ 96 پکارو ۔ اب کہ تم نے جھٹلا دیا ہے ، عنقریب وہ سزا پاؤ گے کہ جان چھڑانی محال ہوگی ۔ ” ؏ 6
فرما دیجئے: میرے رب کو تمہاری کوئی پرواہ نہیں اگر تم ( اس کی ) عبادت نہ کرو ، پس واقعی تم نے ( اسے ) جھٹلایا ہے تو اب یہ ( جھٹلانا تمہارے لئے ) دائمی عذاب بنا رہے گا
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :96 یعنی اگر تم اللہ سے دعائیں نہ مانگو ، اور اس کی عبادت نہ کرو ، اور اپنی حاجات کے لیے اس کو مدد کے لیے نہ پکارو ، تو پھر تمہارا کوئی وزن بھی اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ پر کاہ کے برابر بھی تمہاری پروا کرے ۔ محض مخلوق ہونے کی حیثیت سے تم میں اور پتھروں میں کوئی فرق نہیں ۔ تم سے اللہ کی کوئی حاجت اٹکی ہوئی نہیں ہے کہ تم بندگی نہ کرو گے تو اس کا کوئی کام رکا رہ جائے گا ۔ اس کی نگاہ التفات کو جو چیز تمہاری طرف مائل کرتی ہے وہ تمہارا اس کی طرف ہاتھ پھیلانا اور اس سے دعائیں مانگنا ہی ہے ۔ یہ کام نہ کرو گے تو کوڑے کرکٹ کی طرح پھینک دیے جاؤ گے ۔