Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاؕ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِيۡنَ‏ ﴿24﴾
۔ ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا وہ آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے ، اگر تم یقین رکھنے والے ہو ۔
قال رب السموت و الارض و ما بينهما ان كنتم موقنين
[Moses] said, "The Lord of the heavens and earth and that between them, if you should be convinced."
( hazrat ) musa ( alh-e-salam ) ney farmaya woh aasamano aur zamin aur inn kay darmiyan ki tamam cheezon ka rab hai agar tum yaqeen rakhney walay ho.
موسی نے کہا : وہ سارے آسمانوں اور زمین کا ، اور ان ساری چیزوں کا پروردگار ہے جو ان کے د رمیان پائی جاتی ہیں ، اگر تم کو واقعی یقین کرنا ہو ۔
موسیٰ نے فرمایا رب آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے ، اگر تمہیں یقین ہو ( ف۲۸ )
موسی ( علیہ السلام ) نے جواب دیا ” آسمانوں اور زمین کا رب ، اور ان سب چیزوں کا رب جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں ، اگر تم یقین لانے والے ہو ۔ ” 21
۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) فرمایا: ( وہ ) جملہ آسمانوں کا اور زمین کا اور اُس ( ساری کائنات ) کا رب ہے جو ان دونوں کے درمیان ہے اگر تم یقین کرنے والے ہو
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :21 یعنی میں زمین پر بسنے والے کسی مخلوق اور فانی مدعی ملوکیت کی طرف سے نہیں آیا ہوں ، بلکہ اس کی طرف سے آیا ہوں جو آسمان و زمین کا مالک ہے ۔ اگر تم اس بات کا یقین رکھتے ہو کہ اس کائنات کا کوئی خالق اور مالک و فرمانروا ہے تو تمہیں یہ سمجھنے میں کوئی زحمت نہیں ہونی چاہیے کہ سارے جہاں والوں کا رب کون ہے ۔