Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
وَاغۡفِرۡ لِاَبِىۡۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّيۡنَۙ‏ ﴿86﴾
اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وہ گمراہوں میں سے تھا ۔
و اغفر لابي انه كان من الضالين
And forgive my father. Indeed, he has been of those astray.
Aur meray baap ko bakhsh dey yaqeenan woh gumrahon mein say tha.
اور میرے باپ کی مغفرت فرما ، یقینا وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے ۔ ( ١٨ )
اور میرے باپ کو بخش دے ( ف۹۰ ) بیشک وہ گمراہ ،
اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے 63
اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہوں میں سے تھا
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :63 بعض مفسرین نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس دعائے مغفرت کی یہ توجیہ بیان کی ہے کہ مغفرت بہرحال اسلام کے ساتھ مشروط ہے اس لیے آنجناب کا اپنے والد کی مغفرت کے لیے دعا کرنا گویا اس بات کی دعا کرنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اسے اسلام لانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ لیکن قرآن مجید میں اس کے متعلق مختلف مقامات پر جو تصریحات ملتی ہیں وہ اس توجیہ سے مطابقت نہیں رکھتیں ۔ قرآن کا ارشاد ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے والد کے ظلم سے تنگ آ کر جب گھر سے نکلنے لگے تو انہوں نے رخصت ہوتے وقت فرمایا : سَلٰمٌ عَلَیْکَ سَاَسْتَغْفِرُ لَکَ رَبِّیٓ اِنَّہ کَانَ بِیْ حَفِیًّا ( مریم ، آیت 47 ) آپ کو سلام ہے ، میں آپ کے لیے اپنے رب سے بخشش کی دعا کروں گا ، وہ میرے اوپر نہایت مہربان ہے ۔ اسی وعدے کی بنا پر انہوں نے یہ دعائے مغفرت نہ صرف اپنے باپ کے لیے کی بلکہ ایک دوسرے مقام پر بیان ہوا ہے کہ ماں اور باپ دونوں کے لیے کی : رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ ( ابرہیم ۔ آیت 41 ) ۔ لیکن بعد میں انہیں خود یہ احساس ہو گیا کہ ایک دشمن حق ، چاہے وہ ایک مومن کا باپ ہی کیوں نہ ہو ، دعائے مغفرت کا مستحق نہیں ہے ۔ وَمَا کَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰھِیْمَ لِاَبِیْہِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَۃٍ وَّ عَدَھَآ اِیَّاہُ فَلَمَّا تَبَیَّنَ لَہ اَنَّہ عَدُوٌّ لِلہِ تَبَرَّأ مِنْہُ ( التوبہ ۔ آیت 114 ) ابراہیم کا اپنے باپ کے لیے دعائے مغفرت کرنا محض اس وعدے کی وجہ سے تھا جو اس نے اس سے کیا تھا ۔ مگر جب یہ بات اس پر کھل گئی کہ وہ خدا کا دشمن ہے تو اس نے اس سے اظہار بیزاری کر دیا ۔