Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
كَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَۙ وَالَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا ‌ۚ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوۡبِهِمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ‏ ﴿11﴾
جیسا آل فرعون کا حال ہوا اور ان کا جو ان سے پہلے تھے انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا پھر اللہ تعالٰی نے بھی انہیں ان کے گناہوں پر پکڑ لیا اور اللہ تعالٰی سخت عذاب دینے والا ہے ۔
كداب ال فرعون و الذين من قبلهم كذبوا بايتنا فاخذهم الله بذنوبهم و الله شديد العقاب
[Theirs is] like the custom of the people of Pharaoh and those before them. They denied Our signs, so Allah seized them for their sins. And Allah is severe in penalty.
Jaisa aal-e-firaon ka haal hua aur unn ka jo inn say pehlay thay unhon ney humari aayaton ko jhutlaya phir Allah Taalaa ney bhi unhen unn kay gunahon per pakar liya aur Allah Taalaa sakht azab wala hai.
ان کا حال فرعون اور ان سے پہلے کے لوگوں کے معاملے جیسا ہے ۔ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ، چنانچہ اللہ نے ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ میں لے لیا ، اور اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے ۔
جیسے فرعون والوں اور ان سے اگلوں کا طریقہ ، انہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں تو اللہ نے ان کے گناہوں پر ان کو پکڑا اور اللہ کا عذاب سخت ،
ان کا انجام ویسا ہی ہوگا ، جیسا فرعون کے ساتھیوں اور ان سے پہلے کے نافرمانوں کا ہوچکا ہے کہ انہوں نے آیات الٰہی کو جھٹلایا ، نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا اور حق یہ ہے کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔
۔ ( ان کا بھی ) قومِ فرعون اور ان سے پہلی قوموں جیسا طریقہ ہے ، جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو اﷲ نے ان کے گناہوں کے باعث انہیں پکڑ لیا ، اور اﷲ سخت عذاب دینے والا ہے