Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ‏ ﴿143﴾
میں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں ۔
اني لكم رسول امين
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
Mein tumhari taraf Allah ka amanatdaar payghumbar hun.
یقین جانو کہ میں تمہارے لیے ایک امانت دار پیغمبر ہوں ۔
بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں ،
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں ۔ 96
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ( بن کر آیا ) ہوں
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :96 حضرت صالح علیہ السلام کی امانت و دیانت اور غیر معمولی قابلیت کی شہادت خود اس قوم کے لوگوں کی زبان سے قرآن مجید ان الفاظ میں نقل کرتا ہے : قَالُوْا یٰصَالِحُ قَدْ کُنْتَ فِیْنَا مَرْجُوًّ ا قَبْلَ ھٰذَا ۔ ( ہود ۔ آیت 62 ) انہوں نے کہا اے صالح علیہ السلام ، اس سے پہلے تو تم ہمارے درمیان ایسے آدمی تھے جس سے ہماری بڑی امیدیں وابستہ تھیں ۔