Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
وَّزُرُوۡعٍ وَّنَخۡلٍ طَلۡعُهَا هَضِيۡمٌ‌ۚ‏ ﴿148﴾
اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں ۔
و زروع و نخل طلعها هضيم
And fields of crops and palm trees with softened fruit?
Aur inn kheton aur inn khajooron kay baghon mein jin kay shagoofay naram-o-nazuk hain.
اور ان کھیتوں اور ان نخلستانوں میں جن کے خوشے ایک دوسرے میں پیوست ہیں؟
اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا شگوفہ نرم نازک ،
ان کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟ 98
اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کے خوشے نرم و نازک ہوتے ہیں
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :98 اصل میں لفظ ھَضِیْم استعمال ہوا ہے جس سے مراد کھجور کے ایسے خوشے ہیں جو پھلوں سے لد کر جھک گئے ہوں اور جن کے پھل پکنے کے بعد نرمی اور رطوبت کی وجہ سے پھٹے پڑتے ہوں ۔